ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / انوپریا پٹیل نےجونپور میں پارٹی کو بیچ ڈالا:ہرش بنش سنگھ

انوپریا پٹیل نےجونپور میں پارٹی کو بیچ ڈالا:ہرش بنش سنگھ

Thu, 08 Jul 2021 11:02:20    S.O. News Service

لکھنؤ، 8؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی) اترپردیش کے ضلع پرتاپ گڑھ کے سابق رکن پارلیمنٹ ہرش بنش سنگھ نے الزام لگایا ہے کہ ضلع پنچایت صدر عہدے کے انتخاب میں اپنا دل(ایس )سربراہ انوپریا پٹیل نے جونپور میں اپنی پارٹی کو فروخت کردیا۔

مسٹر سنگھ نے بدھ کو میڈیا نمائندوں سے کہاکہ ضلع پنچایت صدر کا عہدہ خاتون کے لئے ریزرو تھا۔ ٹکٹ کی تقسیم میں یہ سیٹ اتحاد میں اپنا دل کو ملی تو اپنا دل(ایس) نے ریتا پٹیل کو بی جے پی اپنا دل اتحاد کا امیدوار اعلان کیا۔ ووٹنگ کے دن انوپرا پٹیل کے اشارے پر اپنادل(ایس) کے سبھی06اراکین نے آزاد امیدوار شری کلا سنگھ کے حق میں ووٹ کیا۔

انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اپنا دل(ایس)نے اتحاد کے مذہب کو نہیں ادا کیا۔ اس لئے اتنے اہم انتخاب میں بی جے پی اور اپنا دل کو زیرو ووٹ ملا۔ اس کے لئے سیدھے طور پر اپنا دل کی قومی صدر انوپریا پٹیل کو خاطی ٹھہراتے ہوئے اس معاملے کی جانچ کرانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا تھا کہ بی جے پی انوپریا پٹیل کو مرکزی کابینہ میں شامل نہیں کرے لیکن بی جے پی کی اعلی قیادت نے انوپریا پٹیل کو کابینہ میں شامل کیا اور ان کو اچھی وزارت دی۔

سابق رکن پارلیمان نے یہ بھی الزام لگا یا کہ اپنا دل کی صدر انوپریا پٹیل عتیق احمد،منا بجرنگی جیسے لوگوں کو اپنا ٹکٹ دیتی رہتی ہیں جبکہ ریاست کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ ریاست سے غنڈہ اور مافیا راج ختم کرنا چاہتے ہیں۔


Share: